ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاتالونیا کا بحران، میڈرڈ حکومت پرعزم

کاتالونیا کا بحران، میڈرڈ حکومت پرعزم

Sun, 08 Oct 2017 22:32:07    S.O. News Service

برسلونا،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے نے خبردار کیا ہے کہ کاتالونیا کی طرف سے آزادی کا اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے متعلق ریفرنڈم اور دیگر عوامل کی وجہ سے مرکزی حکومت اس ہسپانوی علاقے کی نیم خود مختاری کو معطل بھی کر سکتی ہے۔ ایک مقامی اخبار سے گفتگو میں راخوئے نے کہا کہ اس بحران کے خاتمے کی خاطر کوئی مصالحتی کوششیں نہیں کی جا رہیں۔ دوسری طرف اسپین بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عوامی ریلیوں کے ذریعے ملکی وحدت اور سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔


Share: